سرتاج عزیزنے جوتقریرکی ہے اس کوگوگلوں سے مٹی جھاڑناکہتے ہیں ،سینیٹر رضا ربانی،دوممالک میں انتخابات ہورہے ہیں ،امریکی نائب وزیرخارجہ کادورہ پاکستان اورڈومور، دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کادعویٰ، مذاکرات پرسب خارجہ پالیسی کوگھیرے ہوئے ہیں، سینیٹ میں نکتہ اعتراض سے خطاب، پالیسی بیان کب دیاہے؟ میٹھی گولی دی ہے اورچارفقروں میں سب بتادیاہے ،ہمیں مایوسی اوردکھ ہواہے یہ اس ایوان کی تذلیل ہے ،اعتزازاحسن

بدھ 14 مئی 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضاربانی نے کہاہے کہ سرتاج عزیزنے جوتقریرکی ہے اس کوگوگلوں سے مٹی جھاڑناکہتے ہیں، خارجہ پالیسی کو کئی ایک معاملات گھیرے ہوئے ہیں،اس سے زیادہ معلومات ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ واربریفنگ سے مل جاتی ہے ، ہم حکومت کاپالیسی بیان تسلیم نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسینٹ میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سرتاج عزیزنے جوتقریرکی ہے اس کوگوگلوں سے مٹی جھاڑناکہتے ہیں، جوخطے کی صورتحال ہے ، دو ہمسایہ ممالک میں انتخابات ہورہے ہیں ،امریکی نائب وزیرخارجہ کادورہ پاکستان اورڈومور کہنا،دہشتگردوں کے خفیہ پناہ گاہوں کادعویٰ کرنا،مذاکرات پرسب خارجہ پالیسی کوگھیرے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی جماعت سے کوئی ممبرایوان میں موجودنہیں ،پاکستان کے حالات عالمی دنیامیں گھمبیربنے ہوئے ہیں ،اس سے زیادہ معلومات ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ واربریفنگ سے مل جاتی ہے ،یہ پارلیمنٹ ہے اس سے بہترہوتاوہ کہتے کہ میں نے بیان نہیں د ینا ،کیا ہم سکول کے بچے ہیں ،ہم اس کوحکومت کاپالیسی بیان تسلیم نہیں کرتے ،ہمیں بتایاجائے کہ کیاہورہاہے ،سینیٹراعتزازاحسن نے کہاکہ پالیسی بیان کب دیاہے؟وزیراعظم ،وزیرداخلہ تشریف نہیں لاتے ،میٹھی گولی دی ہے اورچارفقروں میں سب بتادیاہے ،ہمیں مایوسی اوردکھ ہواہے یہ اس ایوان کی تذلیل ہے ۔

وقفہ سوالات میں آدھے سے زیادہ سواہ کے جواب نہیں آتے ،آج دوبارہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیاہے اس تذلیل کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ کرتے ہیں جس کے بعداپوزیشن ایوان سے واک آوٴٹ کرگئے۔