کابل ،دھماکے سے 6 پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 14 مئی 2014 08:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)افغان صوبہ غزنی میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکے سے 6 پاکستانیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبہ غزنی میں کالا باغ ضلع کے پولیس سربراہ محمد اعظم نے غیر ملکی خبررساں ادارے (بی این اے) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ دھماکے نتیجے میں چھ پاکستان اور ایک افغان عسکریت پسند اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند کالا باغ ضلع میں ایک عوام گزہ گاہ پر بارودی سرنگ بچھا رہے تھے کہ اس دوران وہ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے یہ افرا موقع پر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :