لیاری گینگ وارکااہم رکن بابالاڈلہ پاک ایران سرحدعبورکرتے ہوئے ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،سرکی قیمت 30لاکھ مقررتھی

بدھ 14 مئی 2014 08:03

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)لیاری گینگ وارکااہم رکن بابالاڈلہ پاک ایران سرحدعبورکرتے ہوئے ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،سرکی قیمت 30لاکھ مقررتھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیاری گینگ وارکااہم رکن اورکراچی پولیس کوقتل ،اقدام قتل ،اغواء ،ڈکیتی ،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کے 120سے زائدمقدمات میں مطلوب بابالاڈلہ منگل کے روزپاک ایران سرحدعبورکررہاتھاکہ ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،بابالاڈلہ کے سرکی قیمت30لاکھ روپے مقررکی گئی تھی ،بابالاڈلہ کراچی کے دبئی چوک کارہائشی تھاجس نے دوشادیاں کررکھی تھیں اورسندھ پولیس کومطلوب بابالاڈلہ کے خلاف 100سے زائدمقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :