بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ تیسرے روز بھی جاری،علاقہ میں خوف و ہراس، کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار،عالمی برادری کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے ،شہریوں کی اپیل

بدھ 14 مئی 2014 08:02

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)لائن آف کنٹرول پونچھ بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ تیسرے روز بھی جاری۔علاقہ میں خوف و حراس۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار۔عالمی برادری کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے شہریوں کی اپیل۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے گذشتہ تین روز سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول بٹل سیکٹر پر تیسرے روز بھی فائرنگ جاری رکھی۔

(جاری ہے)

پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے اچانک بٹل سیکٹر پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔بھارتی اشتعال انگیزیوں کا پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کو فائرنگ بند کرنے پر مجبور کردیا۔بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سویلین آبادی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث علاقہ میں خوف وحراس پایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :