جنوبی وزیرستان، تحصیل شوال میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، چھ افراد مارے گئے، تین زخمی،سرکاری ذرائع

بدھ 14 مئی 2014 08:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)جنوبی وزیرستان تحصیل شوال میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں چھ افراد مارے گئے جبکہ واقعہ میں تین زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے قریب تحصیل شوال کے علاقہ وچہ درہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو ضلعی گروپوں کے درمیان جھڑپ جس میں دونوں اطراف سے چھ شدت پسند مارے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل بھی اس مقام پر مذکورہ دونوں گروپ یعنی شہریار محسود اور خان سید عرف سجنا کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں گیارہ شدت پسند جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اسطرح24گھنٹوں میں مجموعی طورپرمرنیوالوں کی تعداد 30 ہوگئی بتایاگیاہے کہ جھڑ پ میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔