الیکشن کمیشن کی ٹریبونلز کو تاخیرکا شکار پٹیشنز کو فوری نمٹانے کی ہدایت ،تاخیر کی کی وجوہات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے، ٹریبونلز کو خط

بدھ 14 مئی 2014 07:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ایک ہفتے کا اندر تاخیرکا شکار الیکشن پٹیشنز کو نمٹائیں اور ایسی پٹیشنز کی وجوہات بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے ‘ الیکشن کمیشن نے 2018 ء میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ا160 نکات تیار کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کو خط لکھا ہے کہ ہفتے کے اندر موخر شدہ پٹیشنز کو نمٹائیں اور ان میں ہونے والی تاخیر کے بارے میں بھی الیکشن کمیشن کو اگاہ کریں دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا تحریری پلان 25 اپریل کو تمام سیاسی جماعتوں کو سربراہوں ‘ سول سوسائٹی‘ وزارت پارلیمانی امور چیئرمین کو بھیج دیا ہے تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی متفقہ آرا اور تجاویز پندرہ مئی تک ان سے حاصل کی جاسکیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن ازسرنو جائزہ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مختلف سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہا ہے جس کا مقصد دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والے آئندہ انتخابات کیلئے انتظامات کی تیاری کرنا ہیں۔