وزیراعظم نواز شریف سے صدر مملکت ممنون حسین کی ملاقات، ملکی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور ایران پر اعتماد میں لیا ، امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم کی وزیر اعظم سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 14 مئی 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے صدر مملکت ممنون حسین اور امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے الگ الگ ملاقات کی ۔ ملاقاتوں میں ملکی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور ایران پر بریفنگ دی ۔ ادھر امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن ولیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔