ہرخطرہ سے نمٹنے کیلئے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،آرمی چیف،جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ،مشقوں کا معائنہ کیا

بدھ 14 مئی 2014 07:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گاتاکہ کسی بھی خطرہ سے نمٹا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے منگل کو جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ کیا۔ پاک فوج کی فارمیشنز مشقوں کا معائنہ کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مشقوں میں شریک جوانون کے جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ امن میں سخت پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار کی تربیت اور ہر طرح کی صورتحال نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہی امن کی ضمانت ہے۔ قبل ازیں کمانڈر سنٹرل کمان لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے جہلم آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :