جسٹس میاں ثاقب نثار کی قیادت میں عدلیہ کے ایک گروپ نے امریکہ میں تربیتی کورس مکمل کرلیا

منگل 13 مئی 2014 07:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی قیادت میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے عدلیہ کے معزز اراکین کے ایک گروپ نے امریکہ میں تربیتی کورس مکمل کرلیا وطن واپسی سے قبل عدلیہ کے اراکین کے اعزاز میں اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب مسعود خان اور قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے استقبالیہ دیا جسمیں سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی اراکین عدلیہ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مختلف شعبوں کی کاردگی پر بریفنگ دی گئجسٹس میاں ثاقب نثار کی قیادت میں ججوں کے گروپ کو دورے کی دعوت امریکی حکومت نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :