میڈیاکیلئے رقم کی فراہمی کے حوالے سے خلاف حقیقت اورگمراہ کن بیانات شائع کئے گئے ،امریکہ،امریکی سفارتخانہ میڈیاکے اداروں سمیت پاکستانی تنظیموں کی پیشہ وارانہ ترقی اوراستعدادکاربڑھانے کیلئے فنڈزاورتعاون فراہم کرتاہے ،وضاحت

منگل 13 مئی 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)حال ہی میں امریکہ کی جانب سے پاکستانی میڈیاکے اداروں کیلئے رقم کی فراہمی کے حوالے سے متعددخلاف حقیقت اورگمراہ کن بیانات ذرائع ابلاغ میں شائع اورنشر کئے گئے امریکی سفارتخانہ میڈیاکے اداروں سمیت بہت سی پاکستانی تنظیموں کی پیشہ وارانہ ترقی اوران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے انہیں فنڈزاورتعاون فراہم کرتاہے ۔

سفارتخانے سے جاری پریس ریلیزکے مطابق امریکہ پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی متحرک ،پیشہ وراورآزادمیڈیاسے پرزورحمایت کرتاہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پرفراہم کی جانے والی امدادسے اخبارات ٹیلی ویژن اورریڈیوسمیت پاکستانی ذرائع ابلاغ کے متعددشعبوں کواعانت ملتی ہے ،مثال کے طورپرامریکہ پرانے ریکارڈکے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں کوفروغ دینے ،صحافیوں کوتبادلہ پروگراموں کے ذریعے امریکہ میں اپنی پیشہ وارامہ مہارتوں میں اضافہ کے مواقع فراہم کرنے اورصحافیوں ،مدیروں اورپروڈیوسروں کیلئے تعلیم اورتربیت کے مواقع مہیاکرنے کیلئے فنڈزدیتاہے ۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام محض کسی ایک میڈیاگروپ کیلئے ہی نہیں ہیں بلکہ ان سے تمام صحافی برادری کواعانت فراہم کی جاتی ہے ،جس سے پاکستان اوردیگرمقامات پررونماہونے والے واقعات کی متوازن رپورٹنگ اوردرست پیغام رسائی کیلئے صحافیوں کی کوششوں میں مددملتی ہے اس امرسے متضادآراء حقیقت کے برعکس ہیں اوران کامقصدلوگوں کوگمراہ کرناہے۔