قومی اسمبلی ، امن وامان کی خراب صورت حال پر اپوزیشن کی حکومت پر تنقید، حکومت نے کھلے ذہن کے لوگوں کواپنانقطہ نظرپیش کرنے سے خوفزدہ کردیاہے ،ملک میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں،طالبان نے 60ہزارمعصوم لوگوں کوشہیدکیاان سے مذاکرات کرکے شہداء خون سے غداری ہے،شازیہ مری ، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرحکومت کوتوجہ دیناہوگی ، صاحبزادہ محمدیعقوب

منگل 13 مئی 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)قومی اسمبلی میں ملک میں امن وامان کی خراب صورت حال پر اپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کھلے ذہن کے لوگوں کواپنانقطہ نظرپیش کرنے سے خوفزدہ کردیاہے ،ملک میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں،طالبان نے 60ہزارمعصوم لوگوں کوشہیدکیاان سے مذاکرات کرکے شہداء خون سے غداری ہے، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرحکومت کوتوجہ دیناہوگی ۔

پیرکوقومی اسمبلی میں ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کہاکہ حکومت نے کھلے ذہن کے لوگوں کواپنانقطہ نظرپیش کرنے سے خوفزدہ کردیاہے ،یہاں پراقلیتی برادری محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں پاکستانی جھنڈاجلایاگیابڑے دکھ کی بات ہے ،طالبان نے 60ہزارمعصوم لوگوں کوشہیدکیاان سے مذاکرات کرکے شہداء خون سے غداری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امن وامان کامسئلہ صوبائی نہیں بلکہ پاکستان مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں پاکستانی جھنڈاجلایاگیابڑے دکھ کی بات ہے ،طالبان نے ساٹھ ہزارمعصوم لوگوں کوشہیدکیاان سے مذاکرات کرکے شہداء کے خون سے غداری ہے ۔انہوں نے کہاکہ امن وامان کامسئلہ صوبائی نہیں بلکہ پاکستان کامسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیوپاکستان کامسئلہ ہے نہ کہ عالمی ادارہ صحت کانہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں صحافی پرحملے نہیں بلکہ قلم کودہشتگردی کامسئلہ بنایاجارہاہے ۔صحافیوں نے فوجی آمروں کے دورمیں کوڑسے آزادی صحافت کیلئے کھائے تھے ،نہ اپنی ذات کے لئے کھائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کوصوبوں میں تقسیم نہ کریں ۔تحریک انصاف کے دارڑکنڈی نے کہاکہ چشمہ شوگرمل کے متاثرین کوحکومت معاوضہ دے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حالات غیرتسلی بخش نہیں ہیں ،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمدیعقوب نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرحکومت کوتوجہ دیناہوگی ،مسلم لیگ ن کے رمیش کمار نے کہاکہ اقلیتی برادری کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

صوبہ سندھ میں اقلیتی برادری کی مقدس کتاب کوجلایاگیا،اس کے چندواقعات ہوچکے ہیں ،لیکن ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ہرسال پانچ سے چھ ہزاراقلیتی برادری کے خاندان ملک چھوڑرہے ہیں ،جوکہ قابل تشویش ہے ،ایوان میں اقلیتی برادری کے مسائل حل کیلئے بحث ہونی چاہئے جس پروزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادریوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

ایم کیوایم کے عبدالوسیم نے کہاکہ ملک میں ہرشخص احتجاج پرہے ،یہاں اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے ۔غریب کی آوازنہیں سنی جارہی ہے ،پختونخواہ میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہاکہ بارہ مئی کادن ناقابل فراموش ہے ،کراچی میں وحشیانہ طریقے سے لوگوں کوقتل کیاگیالیکن آج تک اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔اقلیتی برادری کاتحفظ کرناچاہئے اوربارہ مئی واقعہ کے حوالے سے قراردادپاس ہورہی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔

ایم کیوایم کے عبدالرشیدگوڈیل نے کہاکہ غلط کام جہاں ہواس کی تحقیقات ہونی چاہئے ،12مئی کی انکوائری کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کوزندہ جلادیاگیا،کیاکراچی کے لوگ پاکستانی نہیں ہیں ،قوم کوتعصب میں تقسیم کرنے کے بجائے قوم بنایاجائے ۔جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اسدنے کہاکہ بارہ مئی کے واقعہ کی تحقیق کرے