عمران خان کا کل کا جلسہ ناکام ہوگیا ،14سے 15ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے، پرویز رشید، خود عمران خان کے ووٹرز بھی نہیں آئے ، جلسہ میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی ، لاہور میں صرف 550لوگوں نے شرکت کی ۔عمران خان کی چار حلقو ں میں دھاندلی کے الزامات کو عوام نے مسترد کردیا ،میڈیا سے گفتگو

منگل 13 مئی 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا کل کا جلسہ ناکام ہوگیا ،14سے 15ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے ، خود عمران خان کے ووٹرز بھی نہیں آئے ، جلسہ میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی ، لاہور میں صرف 550لوگوں نے شرکت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑا عوامی جلسہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور حالت یہ تھی کہ ان کے اپنے ووٹرز میں سے بھی دس فیصد بھی شریک نہیں ہوئے تعداد بارے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں چودہ سے پندرہ ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے اور جو باتیں جلسے میں کی گئی تھیں وہ بھی نئی نہیں تھیں بلکہ پرانے مطالبات کو تحریک انصاف کی جانب دہرایا گیا ۔

عمران نے جلسہ کراکے عوام سے خیبر پختونخوا حکومت کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور اگر عمران یہ جلسہ نہ کرتے تو پھر کے پی کے میں توڑ پھوڑ سامنے آتی ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نے 75 لاکھ ووٹ حاصل کئے اس مقابلے میں دس نیصد لوگ بھی جلسے میں نہیں آئے ۔ انہوں نے کہ عمران خان کی چار حلقو ں میں دھاندلی کے الزامات کو عوام نے مسترد کردیا جس سے پوری قوم نے دیکھ لیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کی توانائی کا معاملہ خود ٹھیک ہونے والا نہیں ہے اس کے علاوہ کچھ وقت درکار ہوتا ہے