پاکستان کی برآمدات ایسی رہیں تو گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا‘ عباس آفریدی،روزگار میں بھی اضافہ ہوگا‘ ویلیو ایڈڈ کی پالیسی تیار کررہے ہیں‘ جی ایس پی پلس سے 1.5 بلین ڈالر تک برآمدات میں اضافہ ہوا‘ وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب

منگل 13 مئی 2014 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی برآمدات ایسی رہیں تو گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا‘ جس سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ دیکھنے میں ملے گا ۔ حکومت ویلیو ایڈڈ کی پالیسی تیار کررہی ہے ۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس کی وجہ سے ایک سال میں 1.5 بلین ڈالر تک یورپی یونین میں ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کی رکن شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی برآمدات ایسی رہیں تو گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ دیکھنے میں ملے گا انہوں نے بتایا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ کی پالیسی تیار کررہی ہے پروین مسعود کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کی وجہ سے ایک سال میں 1.5 بلین امریکی ڈالر تک یورپی یونین میں ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کپڑے کی برآمدات میں 7 سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں مسلم لیگ ن کی فائزہ منصور کے سوال کے جواب میں وزیر سمندر پار پاکستانیز صدر الدین راشدی نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت بات چیت کررہی ہے ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کراچی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر اور بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر اس وقت دونوں حکومتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے سعودی عرب میں نو لاکھ پچاس ہزار ورکرز کی قانونی امداد کی ہے اور ملائیشیا میں 320 افراد کی مدت سے زیادہ رہائش اختیار کرلی ہے پیپلزپارٹی کی شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ کوچز کی فیسیں بین الاقوامی سطح پر مختص ہوئی ہیں کرکٹ پر انڈیا پر پابندی کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزری دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لئے ڈیری کی مصنوعات پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے مسلم لیگ ن کی طاہرہ بخاری کے سوال کے جواب میں وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا عمل صوبوں کے پاس ہے انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے حوالے سے پاکستان کا تھائی لینڈ سے مقابلہ نہیں ہوسکتا ہماری سیاحت کا کام بالکل ٹھپ ہے پاکستان میں مسجد‘ مندر‘ گوردوارے اور چرچ میں خوف کے مارے لوگ نہیں جاسکتے سیاحت تو دور کی بات ہے ۔

مسلم لیگ ن کی آسیہ تنولی کے سوال کے جواب میں وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی وسائل پیر صدر الدین شاہ راشدی نے ایوان کو بتایا کہ 2013 ء کے مقابلے میں 2014 ء کے دوران بیرون ملک بھیجے گئے تارکین وطن کی مجموعی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے مسلم لیگ ن کی آسیہ تنولی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے بتایا کہ پاکستان میں افغانستان سفارتخانے نے ان پاکستانی کاروباری لوگوں کے ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں 2015 ء تک پانچ ارب ڈالر تک تجارت لے جانا چاہتے ہیں تحریک انصاف کی نفیسہ عنایت الله خان کے سوال کے جواب میں وزیر ٹیکسٹائلعباس خان آفریدی نے ایوان کو بتایا کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کے پاس صحت کی سہولیات کا پورا نیٹ ورک موجود ہے اور غیر معیاری پلاسٹک کی درآمد پرپابندی عائد ہے۔