شمالی وزیرستان ایجنسی میں ممکنہ آپریشن کے باعث پانچویں روز بھی غیر معینہ مدت تک کرفیو جاری،طلبہ و طالبات سیکنڈ ائیر کا پرچہ دینے سے محروم ، سرکاری ادارے ، تعلیمی ادارے بند ، کاروباری مراکز بھی بند کردیئے ،تمام اہم شاہراہوں پر ہر قسم کی ٹریفک بند رہی ، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گولی مارنے کے احکامات، بنوں میں نافذ شدہ کرفیو کیخلاف شمالی وزیرستان ایجنسی کے مسافروں مظاہرہ کیا اور بنوں کوہاٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی

منگل 13 مئی 2014 06:56

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان ایجنسی میں ممکنہ آپریشن کے باعث پانچویں روز بھی غیر معینہ مدت تک کرفیو جاری رہا ۔ سیکنڈ ائر ایف ایس سی طلباء و طالبات کا امتحانی کمسٹری کا پرچہ دینے سے محروم ۔ سرکاری دفاتر ، تعلیمی ادارے بند ہونے کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند رہا ، تمام اہم شاہراہوں پر ہر قسم کی ٹریفک بند رہی ، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گولی مارنے کے احکامات ، بنوں، میرانشاہ ، بس اڈے میں ہزاروں مسافر جس میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے مسافر بھی شامل ہیں پھنس گئے ہیں بنوں کے ہوٹلوں اور مسافر خانے بھر گئے ۔

بنوں میں نافذ شدہ کرفیو کیخلاف شمالی وزیرستان ایجنسی کے مسافروں مظاہرہ کیا اور بنوں کوہاٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان ایجنسی میں خوراک اور غذائی کی شدید قلت ۔شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل غلام خان میں گزشتہ پانچ روز پہلے سڑک کے کنارے نصب شدہ ریموٹ بم سے سکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں نو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن سے ساٹھ افراد گرفتار کرلئے تھے اور غلام خان کے ملحقہ علاقوں پر ماٹر گولے فائر کئے تھے متعدد گھروں کو اس سے نقصان پہنچا تھا اور قبائلیوں نے نقل مکانی کرکے سینکڑوں افغانستان صوبہ خوست چلے گئے تھے واقع کے بعد پولیٹکیل حکام نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں غیر معینہ مدت تک کرفیو کااعلان کردیا جو کہ پانچویں روز بھی جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :