پابندی بھی کچھ نہ بگاڑسکی،پاکستان میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آگئے

منگل 13 مئی 2014 06:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تنقید اور پابندیوں کے باجود پاکستان میں مزید دو پولیو کے کیسز سامنے آگئے۔ پولیو وائرس سے متاثرہ ایک بچی کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن ، جب کہ دوسری بچی کا تعلق قبائلی علاقے میران شاہ سے ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق منگھوپیر گڈاپ ٹاوٴن کی ڈیڑھ سالہ حفصہ کو اب تک پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے ہی نہیں گئے تھے، ڈیڑھ سالہ حفصہ کی ٹانگ اس موذی مرض نے ناکارہ بنادی۔

بچی کو پیدائش سے اب تک پولیو کے قطرے پلائے ہی نہیں گئے۔

(جاری ہے)

یہ کراچی میں اب تک کا پانچواں اور گڈاپ ٹاوٴن کا لگا تار تیسرا کیس ہے، حفصہ کے بعد پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے پولیوورکرز حساس علاقوں میں نہیں جاتے۔ خدشہ ہے کہ حالات یہی رہے تو مزید بچے بھی پولیو کی زد میں آسکتے ہیں۔دوسری جانب پولیو وائرس سے متاثرہ دوسرا کیس شمالی وزیرستان ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ میں سامنے آیا ہے، جہاں 14 ماہ کی شکیلہ ناز میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ بچی کو بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، رواں سال فاٹا سے پولیو کے 47کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :