اسلام آباد،سینٹ نے تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2014ء منظور کر لیا،سپریم کورٹ اصلاحی نظر ثانی بل 2012ء غور کیلئے منتخب ، کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری ،خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ بل 2014ء اور سائبر کرائم سے تحفظ کا بل 2014ء متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیئے گئے

منگل 13 مئی 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)سینٹ نے تعزیرات پاکستان ( ترمیمی بل ) 2014ء منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ ( اصلاحی نظر ثانی ) بل 2012ء پر غور کے لئے منتخب کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دیدی اور خواتین کو مقام کار پر ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ بل 2014ء اور سائبر کرائم سے تحفظ کا بل 2014ء سے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی نے تعزیرات پاکستان بل 2014ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ بیگم نسرین جلیل ، کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی اور فروغ نسیم کی تحریک پر سپریم کورٹ بل 2012ء پر غور کے لیے منتخب کمیٹی بنانے کی منظوری دیتے ہوئے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر سے کمیٹی کے لیے نام دینے کی درخواست کی ہے جبکہ ایوان نے بے گناہی کے دعوؤں کا نظر ثانی بل پر غور کیلئے منتخب کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے سینٹ نے کریم ایم خواجہ کے سائبر کرائمز کے تحفظ بل اور فرحت اللہ بابر کے خواتین کو مقام کار پر ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ بل کو متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیا ہے ۔