چین اوردوسرے ممالک کی ترقی کے حوالے تودئیے جاتے ہیں ،لیکن ان کی پالیسیوں کے تسلسل کاکوئی حوالہ نہیں دیتا،احسن اقبال ،ملکی ترقی کونام نہادسیاستدان دھرنوں کی نظرنہ کریں قوم پررحم کریں ،پاکستان کوترقی کرنے دیں ،توجہ دلاوٴنوٹس کا جواب

منگل 13 مئی 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ چین اوردوسرے ممالک کی ترقی کے حوالے تو دئیے جاتے ہیں ،لیکن ان کی پالیسیوں کے تسلسل کاکوئی حوالہ نہیں دیتا،ملک کی ترقی کونام نہادسیاستدان دھرنوں کی نظرنہ کریں اورقوم پررحم کریں ،پاکستان کوترقی کرنے دیں۔

(جاری ہے)

پیرکوتوجہ دلاوٴنوٹس کے جواب میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہاکہ پاکستان میں کچھ علاقے پسماندہ اورمیزائل ترقی یافتہ ہیں ،علاقوں کی ترقی کاعمل صوبوں کے دائرہ کارمیں آتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ترقی سب علاقوں کاحق ہے ،ہم دوسرے ممالک کی ترقی کاحوالے تودیتے ہیں لیکن ان ملکوں کی ترقی جمہوریت کاتسلسل ہے ،جس کاذکرنہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ انڈیاکی مثال تودی جاتی ہے لیکن ان کی پالیسیوں کاذکرنہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے بجائے ملک کی ترقی کی طرف توجہ دینی چاہئے اس موقع کوغیرضروری دھرنوں میں ضائع نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :