مئی 2013 ء کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران پر مکمل اختیار نہیں تھا‘ الیکشن کمیشن،دھاندلی کی صورت میں کارروائی نہیں کر سکتے‘ مزید اختیارات دیئے جائیں‘ حکومت کو مراسلہ

منگل 13 مئی 2014 06:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ مئی 2013 ء کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران پر مکمل اختیار نہیں تھا دھاندلی کی صورت میں کارروائی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

مزید اختیارات دیے جائیں نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومت کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2013 ء میں ہونے والے عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران پر ان کا مکمل اختیار نہیں تھا آخری لمحات میں پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی سے ووٹرز متاثر ہوئے ہم دھاندلی کی صورت میں ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔ الیکشن کمیشن نے مزید اختیارات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقل ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اختیار دیا جائے۔