اس سال حجاج کرام کے لئے حج پیکج میں اوسطاّ 23ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،سرداریوسف ، فرقہ وار یت کے خاتمے کے لیے علماء مشائخ کو نسل تشکیل دی جا رہی ہے ، 13نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کاجائیگا جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے ، وزیر مذہبی امور

منگل 13 مئی 2014 06:46

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)وفا قی وزیر مذ ہبی امور سردار محمد یو سف نے کہا ہے کہ اس سا ل حجاج کرام کے لئے حج پیکج میں او سطاّ 23ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ،فر قہ وار یت کے خا تمہ اور اسلا می روایات کے فروغ کے لئے علما ء مشا ئخ کو نسل تشکیل دے ر ہے ہیں جو کہ 13نکا تی ضا بطہ اخلا ق تیار کرے گی جس پر تما م مکا تب فکر کے لو گوں نے اتفا ق کیا ہے جبکہ کو نسل اس پر عمل در آ مد کر وائے گی جشن یوم ولادت ھضرت علی کے مو قع پر راولپنڈ ی میں میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے سردار یو سف نے بتا یا کہ ما ضی میں بھی ضا بطہ اخلاق بنتے رہے ہیں یہ صرف حکو مت کا کا م نہیں بلکہ معاشرہ کے ہر فرد کی ذ مہ داری ہے انھو ں نے کہا کہ یوم ولادت حضرت علی ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیں رنگ ونسل اور تعصبا ت سے نکل کر مل جل کر پاکستان کے لئے کام کر یں حضر ت علی کی زند گی مشعل راہ اور نمو نہ عمل ہے انھو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نو از شریف کی ہدایت پر گذ شتہ سال کے مقا بلے میں اس سا ل حجاج کرام کے لئے حج پیکج میں او سطاّ 23ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی حکو مت کے ساتھ منا سک حج کی ادائیگی کے لئے قر یب اور بہتر رہا ئشی عما رتو ں کے لئے با ت چیت جاری ہے حجا ج کر ام کے کھا نے کی فرا ہمی کے حوالہ سے ہم نے کہا ہے کہ حجا ج کرام کو کھا نا حکو مت فرا ہم کر ے گی تا کہ ان کی بچت ہو سکے حج کے لئے ایک لا کھ 27ہزار در خو استیں مو صو ل ہو چکی ہیں حکو مت کی جا نب سے حج پیکج اور کئے گئے انتظا ما ت پر عوام کے بھر پور اعتما د کا اظہار ہے تما م در خو استوں کا 15 سے 20مئی تک ڈیٹا مکمل کر لیا جا ئے گا جس کے بعد سرکاری طور پر پہلے آ ےئے اور پہلے پا ےئے کی بنیاد پر 56ہزار500در خو استو ں کی منظوری دی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :