جمہوریت کو خطرہ نہیں‘ رانا ثناء الله اور خواجہ سعد رفیق صبر کا مظاہرہ کریں‘ شاہ محمود قریشی ،آئندہ روز میں لوڈ شیڈنگ ہوئی تو حکومت کی دوغلی پالیسی قوم کے سامنے واضح ہوجائے گی‘ پی ٹی آئی کے دباؤ سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 12 مئی 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہی۔ رانا ثناء الله ‘ خواجہ سعد رفیق صبر کا مظاہرہ کریں ۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی آزادی کیلئے قربانی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تاریخی دھاندلی کو بے نقاب کیا جائے اور قوم کے سامنے حقائق واضح ہوجائیں گے ایک سال گزرنے کے باوجود الیکشن ٹریبونل ‘ الیکشن کمیشن اور حکومت نے پی ٹی آئی کی دھاندلی کے خلاف آئینی رٹ پٹیشنوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ مرکزی حکومت کو جمہوریت کی ڈی ریل ہونے کے خدشات لاحق نہیں ہونے چاہئیں پی ٹی آئی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء الله اور خواجہ سعد رفیق کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید کو کھلے عام تسلیم کرنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دباؤ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا ہے۔ آئندہ روز میں لوڈ شیدنگ مین اضافہ ہوا تو حکومت کی دوغلی پالیسی قوم کے سامنے واضح ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں الیکشن ٹربیونل نے فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن ایک سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا۔