وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ اقٹسادی وتجارتی تعلقات کے فروغ پراتفاق

پیر 12 مئی 2014 07:38

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے اپنے ایرانی ہم منصب علی طیبین سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ اقتصادی وتجارتی معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات مین دونوں فریقین نے اتفاق کیاکہ ستمبر2014ء میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کاانعقادکیاجائیگاجس کاانعقادہوناباقی ہے ،جبکہ یہ باہمی اتفاق بھی کیاگیاہے کہ دوطرفہ تجارتی واقتصادی تعلقات کوفروغ دیاجائیگا۔