آئین کی روح سے حکومت کاخاتمہ واجب ہوچکا،طاہرالقادری،75فیصدپارلیمنٹ قرض ،ٹیکس چوروں سے بھری پڑی ہے ،ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں ،انقلاب کی حتمی کال جلددی جائے گی ،انقلابی حکومت قائم،نظام تبدیل کریں گے ،ریلی سے خطاب

پیر 12 مئی 2014 07:30

اسلام آباد،لاہور،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ آئین کی روح سے حکومت اورنظام کے خاتمہ واجب ہوچکاہے ،75فیصدپارلیمنٹ قرض اورٹیکس چوروں سے بھری ہے ،میں نظام اورجمہوریت نام کی کوئی شے نہیں ،11مئی کے بعدانقلاب کیلئے جلدحتمی کال دوں گا،انقلاب کامیاب ہوگیاتوحکومتی ڈھانچہ اورنظام تبدیل کریں گے ،10لاکھ افرادکواقتدارمیں شامل کیاجائیگا،ملک میں 30سے 35صوبے بنائیں گے ،کینیڈاسے مختلف شہروں میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کی احتجاجی ریلی میں لاکھوں افرادشریک ہیں ،عوام نے فیصلہ دیدیاہے کہ وہ انقلاب کیلئے تیارہیں ،عوام کوسیاسی آمریت سے نجات دلاناچاہتے ہیں ،ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ،انتخابا ت سے پہلے بھی میرے مطالبات یہی تھے ،استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے ایک سال کاوقت دیاہے ،11مئی کے بعدانقلاب کی حتمی کال دوں گا،ظلم ،کرپشن اورناانصاف کاخاتمہ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انقلاب لانے کے بعدہزارہ کوصوبہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت اس نظام کوکہتے ہیں جس میں گڈگورننس ہے اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں ہے ۔جمہوریت اس کوکہتے ہیں کہ جس میں ووٹ کاتقدس ہو،مینڈیٹ کااحترام کیاجائے ،اس نظام کوجمہوریت نہیں کہتے جس میں لوگوں کے پاس گھرنہ ہوروزگارنہ ہو۔اقتدارکرپٹ کولیکرعوام کومنتقل کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ آرٹیکل 62اور63کی خلاف ورزی سے وجودمیں آئی ہے ،ملک میں کسی پارلیمنٹ کاوجودنہیں ہے ،احتجاج میں مدرسوں اورسکولوں کے بچے نہیں ہیں عوام ہیں ،پورے پاکستان میں اڈے سیل کردیئے گئے تاکہ عوام احتجاج میں شرکت نہ کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اوراس نظام کاخاتمہ واجب ہوچکاہے ۔پاکستان کاازسرنو تعمیرکاوقت آگیاہے ،پارلیمنٹ میں 75فیصدکرپٹ ،قرض خورہیں ،آئین کوتوڑدینے والی پارلیمنٹ کوجمہوریت نہیں کہہ سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 118کے خلاف قائم ہوئی ،دھاندلی نے قائم پارلیمنٹ سے خیرکی توقع نہیں ہے ،75فیصدپارلیمنٹ قرض اورٹیکس چوروں سے بھری ہے ،اس ڈھونگ نظام سے عوام کوکیاملاہے ،مائیں بچوں کیلئے خودکشیاں کررہی ہیں ،عوام کامعیارکہاگیاجس کی بات آئین کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی توجہ اپنے کاروبارپرمرکوزہے ،عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے ۔

سیاست پرچندخاندانوں کاقبضہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے ادارے پرحملے کئے جارہے ہیں ،پیمراکی کارروائی کے نام سے فوج کے ساتھ بھی دھوکاکیاجارہاہے ،پاکستان کے اداروں کوکمزورنہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراانقلاب کامیاب ہوگیاتوموجودہ حکومتی ڈھانچہ تبدیل کردیاجائیگااوراپنانظام لایاجائیگا،ایسانظام لائیں گے جوترکی ،امریکہ اورجاپان اورکوریامیں رائج ہے ۔

وفاق کانمائندہ عوام کے ووٹ سے براہ راست منتخب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اورن لیگ کامک مکانہیں چلے گا،عوام کاریلاسب کچھ بہاکرلیکرجائیگا۔پاکستان میں ہرڈویژنل کوصوبہ بنادیں گے ،پاکستان میں 30سے 35صوبے بنائیں گے ،کوئی اسمبلی اوروزیرنہیں ہوگاگورنرہوگا،151ضلعی حکومتیں بنائیں گے ،کفایت شعاری کواپنایاجائیگا،تحصیل کی سطح پر800اورحکومتیں قائم کریں گے 10لاکھ افرادکواقتدارمیں شامل کروں گا،تمام اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے ،موجودہ نظام سے عوام کوانصاف نہیں ملتا،مقدمہ کرنے والے مرجاتے ہیں ،پھرپوتوں کوجاکرانصاف ملتاہے ،انقلاب کے کامیاب ہونے کے بعداپنی جماعت کی حکومت نہیں بناوٴں گابلکہ دوسری پارٹیوں کوبھی شامل کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ بے گھرافرادکوگھرفراہم کریں گے ،یکساں نظام تعلیم دی جائے گی ،چوبیس گھنٹے میں مقدمہ درج کرنے کی پابندہوگی۔

متعلقہ عنوان :