” اپنے دماغ کا علاج کرائیں “ صحافی کو وزیر خزانہ کا مشورہ

اتوار 11 مئی 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مبینہ غلط اعدادوشمار والی خبر شائع کرنے والے صحافی کو دماغ کا معائنہ کرانے کا مشورہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سوال کیا تو وزیر خزانہ اشتعال میں آگئے اور ان کا کہنا تھا کہ غلط اعدادوشمار والی خبریں نکالنے والوں کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے وہ ملکی مفاد کا خیال رکھیں اور قوم کے سامنے غلط تصویر پیش نہ کریں