بجٹ میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہ ہوگا‘ وزیر خزانہ کی یقین دہانی

اتوار 11 مئی 2014 07:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نرخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کویہاں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم 200 یونٹ تک کے صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہ ہوگا اس بارے میں وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات واضح ہیں۔

متعلقہ عنوان :