پاکستان نے دو بھارتی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

اتوار 11 مئی 2014 07:56

اسلام آباد، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) پاکستان نے دو بھارتی صحافیوں کے ویزوں میں دوبارہ تجدید سے انکار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی صحافیوں مینا مینن اور شیش فلپ کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ دونوں صحافیوں کے ویزوں کی دوبارہ تجدید نہیں ہوسکتی یہی وجہ ہے کہ انہیں ملک سے جانے کہا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے ایک اور عہدیدار الطاف حسین نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے دونوں بھارتی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کیا ہے کے ویزوں میں توسیع سے انکار کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :