امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی ، نائب وزیر خارجہ ولیم برنز دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

اتوار 11 مئی 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دے اور شدت پسندوں کیخلاف اپنا دباؤ برقرار رکھتے ہوئے انہیں خفیہ ٹھکانے بنانے کی اجازت نہ دے ، انتہا پسندی پاکستان کی بحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

ہفتہ کو امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ولیم برنز نے اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے ہیں اور پاکستان کے دورہ کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم ، آرمی چیف ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ ، وزیراعظم کے مشیر خارجہ اور معاون خ صوصی برائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

امریکی نائب وزیر خارجہ نے دروہ پاکستان کے دوران پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کا خواہ ہے وزیراعظم نواز شریف ملک کے علاقوں پر کنٹرول کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں ان کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان شدت پسندوں پر اپنا دباؤ برقرار رکھے اور ان کو خفیہ ٹھکانوں کے قیام کی اجازت نہ دیں پاکستان شدت پسندوں کے مراکز ختم کرے اور سرحد سے اس پار حملوں کو روکیں پا کستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں امریکہ پاکستان کے ترقیاتی کاموں میں معاونت جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :