اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سونامی سے قبل تیز آندھی اور کالی گھٹاؤں نے جلسہ کی تیاریوں کو متاثر کردیا،محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشن گوئی کردی

اتوار 11 مئی 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سونامی سے قبل تیز آندھی اور کالی گھٹاؤں نے تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریوں کو متاثر کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشین گوئی کردی‘ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان ڈی چوک پر جلسہ کی تیاریاں کررہے تھے کہ تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوگئی جس سے جلسہ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آج اور کل پھر بارش کی پیشن گوئی کی ہے اگر بارش ہوئی تو کارکنان کیلئے بھی ایک اور چیلنج ہوگا کیونکہ ایک طرف تحریک انصاف کا موقف ہے کہ حکومت ان کے جلسہ کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔