مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ، 2مجاہدین شہید ، 1 فوجی زخمی

اتوار 11 مئی 2014 07:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں دو مجاہد شہید ، ایک فوجی زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ ضلع پونچھ کے علاقے کالیا میں مجاہدین کے ایک گروپ کوگھومتے دیکھا گیا اس موقع پر فوج نے انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا تاہم انہوں نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے فائرنگ شروع کردی اس موقع پر دونوں فریقین میں زبردست جھڑپ ہوئی جس میں دو مجاہدین شہید جبکہ ایک فوجی زخمی ہوگیا ۔