شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ماٹر گولے فائر ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 11 مئی 2014 07:54

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز نے سرحد پار سے مارٹر گولے فائر کئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز افغان فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین ورم اور دیگر علاقوں میں سرحد سے مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کہ پہاڑوں پر گرے تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔