برساتی مینڈک برسات سے پہلے ہی اپنے بلوں سے نکلنا شروع ہوگئے ، عابد شیر علی ، عمران ، طاہر القادری اور پرویز الٰہی کی سیاست لنڈا بازار کی سیاست ہے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 مئی 2014 07:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ برساتی مینڈک جو برسات میں نکلتے ہیں برسات سے پہلے ہی اپنے بلوں سے نکلنے شروع ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، طاہر القادری اور پرویز الٰہی کی سیاست لنڈا بازار کی سیاست ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ پرویز الٰہی ایک ڈکٹیٹر کی پیداوار تھا اور انہوں نے 2002ء کا الیکشن جس طرح جیتا اس سے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ملک بھر میں منہاج القرآن کے نام پر جو سکول ، مدرسہ اور کالج قائم کئے ہیں ان کے طلبہ اور اساتذہ اور دیگر سٹاف کو کس طرح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج کے جلسے میں ہر صورت شریک ہوں جس کی پوری اطلاع حکومت کے پاس ہے انہوں نے کہا کاکہ کینیڈا میں بیٹھے ہوئے طاہر القادری کو ملک کو تباہ کرنے کی اور جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت عالیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے جو حربہ استعمال کیا ہے اس سے پوری قوم واقف ہے یہ سب دھوکا بازی ہے اور عوام کوورغلا کر ملک میں تیسری قوت کو لانا چاہتے ہیں ۔