چاغی،پاک ایران سر حد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی زخمی

اتوار 11 مئی 2014 07:51

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)پاک ایران سر حد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی زخمی ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق چاغی سے متصل پاک ایران سر حد ی علاقہ شینزی سے غیر قانونی طر یقے سے ایرانی سر حدعبور کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں محمد اعظم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا ۔زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کا کہنا تھا ہمارے دیگر دوست بھی زخمی ہوگئے تھے انھیں کہیں اور منتقل کر دئیے ہے اور ہم غیر قانونی طریقے سے محنت مزدوری اور روزگار کے تلاش کے لیے جانا چاہتے تھیں ۔تاہم مقامی انتظامیہ نے خبر کی تصدیق نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :