ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، سراج الحق،اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے،جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے،جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، مقصد انتخابی عمل کی اصلاح کرنا ہے ،، حکومت قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے،ایسا نظام بنانے کے خواہش مند ہیں جس میں دھندلی نہ ہو، میرٹ اور قانون کی عملدری یقینی بنائی جائے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 مئی 2014 07:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے۔ مرکز الاسلامی پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی ایکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، جس کا مقصد انتخابی عمل کی اصلاح کرنا ہے، حکومت قوم سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے،ایسا نظام بنانے کے خواہش مند ہیں جس میں دھندلی نہ ہو، میرٹ اور قانون کی عملدری یقینی بنائی جائے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور بدامنی ہیں، ملکی پیسہ لوٹ کر باہر بھیجنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں، مٹھی بھر اشرافیہ نے 95 فیصد پر قبضہ کیا ہوا ہے، جمہوریت کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت پر اتفاق ہے، مگر اپوزیشن حکومت کو اصل چہرہ دکھاتی ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات سے متعلق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کو ایک میز پر بٹھایا ہے، حکومت اور طالبان کا بیٹھنا خوشی کی بات ہے، آپریشن کے نتیجے میں مسائل بڑھیں گے، مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔