پی ٹی آئی،عوامی تحریک کی ریلیوں پرحملوں کاخطرہ ہے،راناثناء اللہ ، پی ٹی آئی الزامات کا ثبوت بھی نہیں دیتی اور باتیں بھی کرتی ہے، عمران خان منفی خان کا کردار پیش کر رہے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 11 مئی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء)پنجاب کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ نے کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الزامات کا ثبوت بھی نہیں دیتی اور باتیں بھی کرتی ہے، عمران خان منفی خان کا کردار پیش کر رہے ہیں۔ جب کہ انہوں نے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی ریلیوں پر حملوں کا خطرہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف روایتی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدلیہ اور الیکشن ٹریبونل کو تسلیم نہیں کرتی اور پی ٹی آئی الزامات کا ثبوت بھی نہیں دیتی، دھاندلی کی آڑ میں حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے الزامات میں کوئی وزن نہیں،عمران خان نیگیٹو خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوطی کی طرف گامزن ہے، مگر ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی پختگی دکھائی ہے،ہائی کورٹ نے مال روڈ پر احتجاج سے منع کیا ہے، احتجاج کرنے والے حکومتی ہدایات پر عمل کریں، پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی ریلیوں پرحملوں کا خطرہ ہے۔