ملکی وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،وزیر اعظم،عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے‘ تقریب سے خطاب ، وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو، 11 مئی کے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، احتجاج اور جلسہ کرنا سب کا جمہوری حق ہے ، احتجاج کی آڑ میں قومی املاک کو نقصان نہ پہنچے، شہباز شریف

اتوار 11 مئی 2014 07:47

آئی ایم ایف جون میں 550ملین ڈالر کی قسط ادا کردیگا ، اسحاق ڈار ، گزشتہ حکومت کے نا ہموار اقدامات کو ٹھیک کرنے کیلئے حکومت کو کافی سخت اقدامات، کئی غیرمقبول فیصلے کرنا پڑے،کہا جارہا تھا کہ جون تک پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہوجائے لیکن حکومت کی مثبت حکمت عملی نے معیشت کو مضبوط کی کر دیا ، ٹیکس اہداف حاصل کرنے، ریونیو بہتر بنانے کیلئے ہفتہ کی چھٹی ختم کی گئی ، آئندہ بجٹ میں 200یونٹ تک کے صارفین کیلئے ٹیرف نہیں ،وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس ، پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،آئی ایم ایف،پاکستان میں رواں مالی سال ترقی کی شرح 3ء3فیصد رہے گی،آئندہ سال چار فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،زرمبادلہ کے ذخائر مناسب حد تک بڑھے ہیں، نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، اسٹیٹ بینک زری پالیسی کے فیصلوں میں گرانی کے حالیہ دباؤ پر چوکس رہے،ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور نفاذ کے موزوں طریقہ کار کاموثر تر اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کیلئے فیصلہ کن کوششیں ضروری ہیں،مشن کا بیان