حکومت کا ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ، وفاقی دارالحکومت میں شیشہ سنٹر نہیں چلنے دینگے ، ستر لاکھ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں ، ٹاسک فورس تشکیل دے کر ہیروئن پکڑ رہے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ

ہفتہ 10 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح کردیا ہے کہ ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں شیشہ سنٹر نہیں چلنے دینگے ، ستر لاکھ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں ، ٹاسک فورس تشکیل دے کر ہیروئن پکڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ 2001ء سے لے کر 2013ء تک ملک میں منشیات استعمال کرنے والے سات ملین سے زیادہ لوگ ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اس کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ نے ٹال فری نمبر دیئے ہیں اس پر شکایات کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں دو کلو ہیروئن پکڑی اب ٹاسک فورس نے مختلف کارروائی میں مزید ہیروئن پکڑی ہے انہوں نے بتایا کہ اب اسلام آباد کو مانیٹر کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ سنٹر نہیں چلنے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :