طالبان سے جاری حکومتی مذاکرات عمل تناؤ کا شکار ،حکومت کا طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ، سکیورٹی اداروں نے بھی اپنی تیاریوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا، آپریشن کے لئے حکومت کے گرین سگنل کا انتظار

ہفتہ 10 مئی 2014 07:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)حکومت نے طالبان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا جبکہ سکیورٹی اداروں نے بھی اپنی تیاریوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ۔اب حکومت کے گرین سگنل کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز حکومتی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ طالبان سے جاری حکومتی مذاکرات عمل تناؤ کا شکار ہوگیا ہے اور اب حکومت کی جانب سے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا ہے اور سکیورٹی اداروں نے بھی اپنی تیاریوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے لیکن حکومت کے اب آپریشن کے حوالے سے گرین سگنل کا انتظار ہے ۔

حکومتی ذرائع نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے اور ریاست کی رٹ پر اثر انداز ہونے والے ملک کے دشمن ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی ضد کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے فہرست جاری کی تھی جس پر طالبان نے لاعلمی ظاہر کر کے اپنی نیت ظاہر کر دی اور ان کی بدنیتی ظاہر ہوگئی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے خلاف سر اٹھانے والوں کے لئے حکومتی طاقت استعمال ہوگی جس کا فیصلہ جلد از جلد اب حکومت کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :