احتجاج کرنے والے وزیراعظم ہاوس آکر بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی، نوازشریف،کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی بات ٹھیک نہیں، خدارا پاکستان کو جینے دو اور آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کی رفتار میں سست روی نہ ڈالو ،حکومت کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے ،وزیراعظم کا بہاولپور میں قائداعظم شمسی توانائی سولر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطا ب

ہفتہ 10 مئی 2014 07:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے وزیراعظم ہاوس آکر بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی ہے،کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی بات ٹھیک نہیں، امید ہے کہ حکومت کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔ بہاولپور میں ہزار میگا واٹ کے قائداعظم شمسی توانائی سولر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بہاولپور بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے،منصوبہ قوم کے ساتھ معاہدہ ، اخوت اور محبت کی درخشدہ مثال ہے کیونکہ بجلی بحران کی وجہ سے زراعت ، صنعت ، ایکسپورٹ ، ملک کا کاروبار اور ملکی پیسہ تمام جام ہوچکا تھا ،ایک مرتبہ مسئلے کے حل کیلئے وہ عمران خان کے پاس گئے تھے اور اب عمران خان کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے مسئلے کے حل کیلئے میری چائے کی عوت قبول کریں اور وزیراعظم ہاؤس آکر مل بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بہاولپور بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے جو کہ آئندہ چند مہینوں میں سو میگا واٹ بجلی فراہم کریگا اور اس پراجیکٹ کی تنصیب پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پراجیکٹ کو سپر وائز کر نے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ بہاولپورمیں بھی جنگل کے اندرمنگل ہوگا نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ قوم کے ساتھ معاہدہ ، اخوت اور محبت کی درخشدہ مثال ہے کیونکہ بجلی بحران کی وجہ سے زراعت ، صنعت ، ایکسپورٹ ، ملک کا کاروبار اور ملکی پیسہ تمام جام ہوچکا تھا اور ماضی کے حکمرانوں نے پندرہ سے بیس سالوں میں بجلی بحران کے بارے میں سوچا تک نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کان دھرا غفلت کی چادر اوڑھ کر سوئے رہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے انتخابی دنوں میں قوم سے کہا تھا کہ بجلی بحران کے خاتمہ کا کوئی ٹائم فریم نہیں دینگے کیونکہ میرا قوم کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے ان سے غلط بیانی نہیں کرسکتا اور ان دنوں میں یہ یہ بھی کہا تھا کہ دور حکومت کے خاتمے سے پہلے بجلی بحران پر قابو پالوں گا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد بحلی بحران پر قابو پالیا جائے گا ۔

نواز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے موٹروے بنائی تھی تو لوگ انہیں پاگل اور دیوانہ کہتے تھے لیکن آج اس موٹروے سے ہزاروں لاکھوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں اور بہت جلد لاہور سے کراچی تک بھی موٹروے بنانے کا آغاز ہوجائے گا اور بہاولپور کو بھی ملتان موٹروے کے ساتھ ملائینگے نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جو نہیں کیا وہ نواز لیگ کی حکومت کررہی ہے اور آئندہ پچیس سال کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کے آخر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب ہو کہا کہ خدارا پاکستان کو جینے دو اور آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کی رفتار میں سست روی نہ ڈالو کیونکہ قوم نے بڑے دکھ ، مصیبتیں اور تکلیفیں برداشت کی ہیں اور آج احجتاج کے نام پر ملک کو ماضی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ یہ احتجاج بے روزگاری کے خاتمے ، بجلی کے خاتمے ڈالر سستا کرنے ، ترقی کی رفتار بڑھانے ، کرپشن ختم کرنے اور پیسے کے صحیح استعمال کیخلاف کیا جارہا ہے نواز شریف نے خطاب میں تحریک انصاف کو وزیراعظم ہاؤس میں مل بیٹھ کر مسائل کے حل کے خاتمے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ وہ بھی مسائل کے حل کیلئے عمران خان کے پاس گئے تھے اور آج ان کا بھی فرض ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس آئیں اور چاہے پیسے مل بیٹھ کر محبت کے ساتھ تمام مسئلے مسائل کو حل کریں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ” نہ کھیڈے ہاں نہ کھیڈن دیئساں “۔ پہلے بھی کھیلتے رہے اور آگے بھی مل کر کھیلیں گے ۔