انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 99روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا

جمعہ 9 مئی 2014 07:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر99روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ کے مقابلے بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں25 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید98.40روپے سے کم ہو کر98.65روپے اور قیمت فروخت98.45روپے سے کم ہوکر98.70روپے ہوگئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید98.60روپے سے بڑھ کر98.90روپے اور قیمت فروخت 98.90روپے سے بڑھ کر99.10روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 136.50روپے سے بڑھ کر137.25روپے اور قیمت فروخت 136.75روپے سے بڑھ کر137.50روپے ہوگئی اسی طرح75پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.25روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت 166.50روپے سے بڑھ کر167.25روپے تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر بھی بالترتیب 15،15پیسے بڑھ گئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27روپے سے بڑھ کر27.15روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.35روپے سے بڑھ کر26.50روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :