شمالی وزیرستان: طالبان گروپوں کے درمیان جھڑپ ،10ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 9 مئی 2014 07:18

شوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں خان سید سجناں اور شہریار محسود کے گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 10طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں طالبان گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی جس میں خان سجناں اور شہریار محسود گروپ کے جنگجوؤں نے ایک دوسرے پر شدید بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دس طالبان جنگجو مارے گئے اور متعددزخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :