ہمیں مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اپنا اسلامی او رثقافتی کلچر اپنانا چاہیے ،ممنون حسین، وزیراعظم کو سمری بھیجوادی ہے کہ پرائمر ی سکول کی تعلیم کا تمام کام خواتین کے سپرد کردیا جائے، ملکی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے ،چنیوٹ بڑے صنعت کاروں کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے،گوارنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 9 مئی 2014 07:04

چنیو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چنیوٹ بڑے صنعت کاروں کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے پنجاب کی حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں شہباز شریف جیسا وزیراعلی ملا جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پنچاب کی ترقی دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے، ایم این اے قیصراحمد شیخ کی دعوت پرگوارنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ بڑے صنعت کاروں کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے پنجاب کی حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں شہباز شریف جیسا وزیراعلی ملا جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پنچاب کی ترقی دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اپنا اسلامی او رثقافتی کلچر اپنانا چاہیے وزیراعظم پاکستان کو سمری بھیجوادی ہے کہ پرائمر ی سکول کی تعلیم کا تمام کام خواتین کے سپرد کردیا جائے ملکی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے ہمارے ملک میں دیگر کئی ممالک سے اچھی تعلیم دی جارہی ہے تاہم تربیت کی کمی ہے خواتین کو تعلیم ضرور دلوائیں لیکن اس میں اسلامی تشخص کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا توآٹھ ہزا ر ارب کا قرض لینا پڑا وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ملک کے معاشی حالات بہتری کی طر ف جارہے ہیں حکومت نے ایک سال قبل عالمی مارکیٹ میں دو ارب ڈالر کے بانڈ بھیجے لیکن اس وقت مارکیٹ میں خریدار سات ارب ڈالر تک کے تھے اگر حکومت سات ارب ڈالر کے بانڈ جاری کردیتی تو ڈالر کی قیمت میں بہت کمی ہوجاتی اور پاکستان کا ایکسپوٹر معاشی طور پر تباہ ہوجاتا ہے اس موقع پر انہوں نے فاسٹ یونیورسٹی کے طالب علموں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے اور بعدازاں ضلع بھر کی معزز شخصیات کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں لنچ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :