وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے نائب امریکی وزیرخارجہ ولیم جے برنز کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال ، پاکستان افغان جمہوری عمل کے تسلسل اوراستحکام میں تعاون کیلئے پرعزم ہے ،طارق فاطمی

جمعہ 9 مئی 2014 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی سے امریکی نائب وزیرخارجہ ولیم جے برنزنے جمعرات کے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور بشمول افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعتزاز احمد چوہدری اور پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان افغان جمہوری عمل کے تسلسل اوراستحکام میں تعاون کیلئے پرعزم ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات ہیں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کے بعد سے دو طرفہ تعلقات کی رفتار اور سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارتی غور سے دو طرفہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ سے اس عمل کو استحکام ملا ہے۔

ملاقات میں افغانستان کے بارے میں پاکستان اور امریکہ کے مابین گہری مشاورت کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ دوطرفہ تعاون میں پاکستان کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کونئی جہت ملی ہے ۔دونوں اطراف سے 2014 کے بعد افغانستان کی صورتحال اور امن اور مصالحتی عمل کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :