چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے

جمعہ 9 مئی 2014 06:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کراچی کے دورے پر پہنچے تو انہوں نے سب سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی‘ فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے بعدازاں راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں پر اعلی عسکری حکام کی جانب سے انہیں کراچی کی صوتحال پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :