کوئٹہ ، بم دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق، 18زخمی ہو گئے ،دھماکے سے 3گاڑیوں 2 موٹر سائیکلوں اور نزدیکی دکانوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ،مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جمعہ 9 مئی 2014 06:55

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں2افراد ہلاک اور 18زخمی ہو گئے دھماکے سے 3گاڑیوں 2 موٹر سائیکلوں اور نزدیکی دکانوں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات سہ پہر کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے قریب سڑک کے کنارے زور دار دھماکہ ہوا جس سے پورا شہر لرز اٹھا اور دور دور تک دھماکے کی آواز سنی گی دھماکے سے 2افراد نصیب الرحمن سکنہ حاجی غیبی روڈ اور ایک نا معلوم شخص ہلاک جبکہ18 افراد جن میں میر وائس ، عیسی محمد، علی خان محب اللہ، سجاد احمد،عبدالخالق، ناصر ،10سالہ اسلام دین، بی بی شیریں، جما الدین، محمد عمر، جمیل احمد، محمد یوسف، محمد ناصر، قاسم، فرحان زخمی ہو گئے دھماکے اطلاع ملتے ہی انڈسٹریل پولیس اور علاقے میں گشت کرنے والی پولیس کی موبائل گاڑیاں فرنٹیئر کور کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے فوری طور پر ایدھی ایمبولیس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیادھماکے سے 3گاڑیوں اور 2موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی دھماکے کے بعد سول سنڈیمن ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تمام ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کا وزن 5کلو گرام اور ریموٹ کنٹرول تھا سائیکل گاڑیوں کے درمیان میں کھڑی کی گئی تھی