این اے 202شکارپور ون کے 21پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی کامیاب قرار

جمعرات 8 مئی 2014 07:44

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر شکارپور کے حلقہ این اے 202شکارپور ون کے 21پولنگ اسٹیشن پر06مئی2014کو کرائے گئے ری پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی کو کامیاب قرار دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

فرسٹ سینئرسول جج اور ریٹرنگ آفسر شکارپورسید محمدشکیل نے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 202کے سلسلے میں روائیزرزلٹ جاری کیاجس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی کوکامیاب قراردیاگیا،پیپلزپارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی نے 54013ووٹ حاصل کیئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے 53780ووٹ حاصل کیئے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی نے 233ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حلقہ این اے 202میں 5833ووٹوں مستردہوئے جبکہ حلقے میں 260355رجسٹرڈ ووٹ ہیں ،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے رزلٹ ماننے سے انکار کردیا ہے