17 فیصدپاکستانی فرصت کے اوقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں، سروے

جمعرات 8 مئی 2014 08:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)معاشی اور سماجی ترقی کے لئے انسان کام کام اور بس کام کو ہی سب کچھ سمجھتا ہے، مگر ایسے میں تھوڑا وقت اگر اپنے لئے نکال لیا جائے تو اِس سے جہاں ذہنی دباؤ میں کمی ہوتی ہے وہیں انفرادی ترقی میں بھی مدد ملتی ہے۔ پاکستانی عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں یا نہیں ؟اس بارے میں جاننے کیلئے نجی ٹی وی اور گیلپ پاکستان نے ملک کے چاروں صوبوں میں سروے کیا، جس میں 12سو افراد کی رائے لی گئی۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ آپ اپنی زندگی میں فرصت کے چند لمحات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں؟۔جواب میں سروے میں شامل 17 فیصد افراد نے کہا کہ وہ فرصت کیلئے نکالے گئے اوقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں،جبکہ 37 فیصد نے کہا کہ وہ تھوڑی بہت اہمیت دیتے ہیں۔36 فیصد نے کہا کہ ان کی نظر میں ان کی کوئی خاص اہمیت نہیں جبکہ 9 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں اس کی بالکل بھی اہمیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔پاکستان کے علاوہ یہ سوال دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کیا گیا تھا۔چین میں اس سوال کے جواب میں 21 فیصد نے اپنے لئے نکالے گئے وقت کو زندگی میں بہت زیادہ اہمیت جبکہ 49 فیصد کسی حد تک اہم کہا تھا۔ 24 فیصد نے اسے غیر اہم جبکہ 2 فیصد بالکل غیر اہم کہا تھا۔4 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔امریکا میں 39 فیصد افراد نے فرصت کے لمحات کو اپنے لئے بہت زیادہ اہم جبکہ 52 فیصد نے کسی حد تک اہم کہا تھا۔ صرف 8 فیصد نے غیر اہم جبکہ ایک فیصد نے فرصت کے لمحات کو اپنی زندگی میں بالکل بھی اہم نہیں کہا