پاکستان،بحرین میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وزیر اعظم ،توانائی، سمیت مختلف شعبہ جات کے منصوبوں میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے، بحرین کی نمائندگان کی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات

جمعرات 8 مئی 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء )سلطنت بحرین کی نمائندگان کی کونسل کے چیئرمین خلیفہ بن احمد بن خلیفہ الدہرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاک بحرین تعلقات ، تجارت اور مختلف شبعوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، توانائی، تیل کی صنعت، بندرگاہوں کی ترقی، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر، تعلیم، بینکاری، انجینئرنگ اور مینو فیکچرنگ سمیت مختلف شعبہ جات کے منصوبوں میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے، پارلیمانی وفد میں خزانہ اور اقتصادی کمیٹی کے چیئرمین عبدالحلیم عبداللہ مراد، فرینڈ شپ کمیٹی کے رکن احمد اے واحد جاسم، فرینڈ شپ کمیٹی کے رکن علی احمد زید اور نمائندگان کی کونسل کے رکن محمد سلیم جاسم شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان بحرین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر پیر شفقت حسین جیلانی اور سیکرٹری خارجہ امور اعزاز احمد چوہدری اور دیگر سینئر حکام ملاقات میں موجود تھے

متعلقہ عنوان :