پاکستانی ہائی کمشنرکودھمکی آمیزخط،بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،تشویش سے آگاہ کیاگیا

جمعرات 8 مئی 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کودھمکی آمیزخطوط ملنے پربھارتی ہائی کمیشن کودفترخارجہ طلب کرکے تشویش سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شام بھارتی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیاگیااورانہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوملنے پردھمکی آمیزخطوط پرپاکستان کی تشویش سے آگاہ کیاگیا۔دفترخارجہ نے ہائی کمشنرکوبتایاکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے دھمکی آمیزخطوط کی مکمل تفصیل بھارتی دفترخارجہ کوبجھوادی ہے۔