کراچی ،عدالت نے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے حراست میں لئے گئے امریکی شہری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

بدھ 7 مئی 2014 07:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر آدم سنگھار کی عدالت نے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے حراست میں لئے گئے امریکی شہری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوکراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے امریکی شہری جوئیل یوگیون کو پولیس نے ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جہاں ملزم سے اب تک کی جانے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے مطابق ملزم نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین کراچی سے اسلام آباد لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے امریکی شہری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا اور 10 مئی تک تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ پیر کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے امریکی قونصل خانے میں تعینات امریکی شہری کو غیرقانونی طور پر پستول کی گولیاں اور میگزین رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :