سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی میں سنیارٹی معیار ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری قرار دے دیا،دو ایڈیشنل ججز کی ایک ہی دن تقرری پر سنیارٹی کا فیصلہ عمر کے تحت کیا جائے گا

بدھ 7 مئی 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں سنیارٹی کا معیار ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری قرار دے دیا۔ دو ایڈیشنل ججز کی ایک ہی دن میں تقرری پر سنیارٹی کا فیصلہ عمر کے تحت کیا جائے گا جس کی عمر زیادہ ہوگی۔ وہی ایڈیشن جج سینیئر کہلائے گا۔ یہ مختصر فیصلہ منگل کے روز چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک‘ جسٹس انور ظہیرجمالی‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے جاری کیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار محمد اسلم اعوان کی جانب سے مستقل جج کو وقت تقرری سنیارٹی قرار دینے کی درخواست بھی خارج کردی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مختصر فیصلہ جاری کیا جارہا ہے تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کی سنیارٹی اس دن سے طے ہوگی جس دن سے وہ ایڈیشنل جج کے طورپر تعینات ہوا ہے دوسرا یہ کہ اگر دو ایڈیشنل ججز ایک ہی روز تعینات ہوئے ہیں تو پھر ان کی سنیارٹی کا فیصلہ عمر کا جائزہ لے کر کیا جائے گا جس کی عمر زیادہ ہوگی وہی سینیئر ہوگا۔ اس سے قبل جب سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ بعد ازاں عدالت نے کچھ دیر کے لئے فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :