پاکستان میں سفری پابندی کی سفارشات 1ہم اجلا س آج طلب، صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے،آئندہ ماہ پولیو کے خلاف مہم میں امام کعبہ بھی حصہ لینے پاکستان آئیں گے،سائرہ افضل تارڑ،پولیو کے حوالہ سے اہم اجلاس بدھ کو طلب کیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اسمبلی میں پالیسی بیان

بدھ 7 مئی 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی کی سفارشات کے حوالے سے اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا‘ اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے پاکستان پر گذشتہ سال بھی پابندی لگنے کا امکان تھا تاہم گذشتہ سال یہ خطرہ ٹل گیا تھا تاہم رواں عالمی ادارہ صحت نے پابندیاں لگادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گذشتہ دو برسوں میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم 2014ء میں سب سے زیادہ پولیو کیسز پاکستان میں نظر آئے۔ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پر پابندی لگاکر ان قوتوں کو مضبوط کیا گیا جو وہ چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان پر پابندی کی سفارش کے حوالے سے اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں صوبائی وزراء سمیت متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سفری پابندیوں کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ادھرقومی اسمبلی میں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک سے موذی مرض پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔آئندہ ماہ پولیو کے خلاف مہم میں امام کعبہ بھی حصہ لینے پاکستان آئیں گے۔علماء کرام اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیو خاتمے کے لئے اہم کام انجام دیا ہے ۔

پولیو مہم میں مذہب حائل نہیں جبکہ کچھ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ کیسز سامنے آئے ۔پاکستان سے پہلے بھارت پر بھی پولیو کے حوالے سے پابندیاں عائد ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے ۔ملک کے پانچ ائیر پورٹس سے روزانہ تقریباً 12 ہزار مسافر بیرون ملک سفر پر جاتے ہیں ۔منگل کو قومی اسمبلی میں پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے صحت ،ضوابط و معاونت سائرہ ا فضل تارڑ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی ہے جو کہ قابل تشویش ہے ۔

انہوں نے تین ممالک پاکستان،سٹام اور کیمرون پر سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی انہوں نے کہا کہ پانچ ائیر پورٹ سے روزانہ12 ہزار مسافر بیرون ممالک سفر کرتے ہیں ۔صوبوں کے ساتھ ہماری میٹنگ ہے ۔رواں ہفتے سفر کرنے والے مسافر اس سے مستثنیٰ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پچھلے دو سال میں ایک بھی پولیو کا کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔ کراچی ،پشاور اور فاٹا میں پولیوکے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہاں پولیو ٹیم ان علاقوں میں نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ2014 ء میں پولیو پر قابو پانے میں بہتری آئے گی ۔پولیو کے قطرے پلانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پولیو پر بہتر کام کیا ہے اور اس حوالے سے علماء کرام ان بورڈ میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ امام کعبہ پاکستان آرہے ہیں جس میں علماء کرام کو اعتماد میں لیں گے ۔پولیو کے قطرے پلانے میں مذہب رکاوٹ نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ فریق شریک ہوں گے اور اس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :